turky-urdu-logo

پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے 77 سال، انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب کا انعقاد

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات پر پاکستانی سفارتخانے انقرہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ترکیہ کی رکنِ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کمیشن کی صدر دریا یانک ، سابق وزیرِ خارجہ ترکیہ میولوت چاوش اولو، سابق نائب وزیرِ اعظم ترکیہ ڈاکٹر رجب اکداغ  ، رکن ِ پارلیمنٹ برہان کایا ترک اورمتعدد ترکیہ کے رکنِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ پاکستانی سفارتی حکام نے شرکت کی۔

صدر انسانی حقوق کمیشن ترکیہ دریا یانک نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ہر جگہ اور دُنیا کے ہر پلیٹ فارم پر پاکستان اور ترکیہ ایک دوسرے کے مسائل کے حل کے لیے حمایت کریں گے۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ ” ایسے وقت میں جب دُنیا میں طاقتور کا قانون چل رہا ہے، پاکستان اور ترکیہ کی ایک دوسرے کے لیے حمایت دونوں ممالک کو مضبوط بناتی ہے، اور ہمیں اِس کی بے حد ضرورت ہے۔” دریا یانک نے پاکستان اور ترکیہ کے  برادرانہ تعلقات کو بے مثال قرار دیا۔

سابق وزیرِ خارجہ ترکیہ میولوت چاوش اولو، اور سابق نائب وزیرِ اعظم ڈاکٹر رجب اکداغ سمیت دیگر ترک مہمانوں نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔

  پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے تقریب میں شرکت کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Read Previous

غزہ کے عوام پاکستان کی جانب امید سے دیکھتے ہیں : حماس رہنما خالد مشعل

Read Next

hxb

Leave a Reply