turky-urdu-logo

غزہ کے عوام پاکستان کی جانب امید سے دیکھتے ہیں : حماس رہنما خالد مشعل

دوحہ میں ڈائریکٹر امورِ خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ حماس کے رہنما خالد مشعل کا کہنا تھا” غزہ کے عوام پاکستان کی جانب امید کی نظر سے دیکھتے  ہیں۔ خدا کے بعد امت کی تائید ہمارا سرمایہ ہے۔

حماس کے رہنما خالد مشعل نے غزہ جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "مشکلات اور چیلنجز کے باوجود جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ غزہ کے عوام کی استقامت اسرائیل کے لئے حیرت کا باعث ہے۔ ” اُنہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ "حماس اور جماعت اسلامی پاکستان کے درمیان تاریخی رشتہ ہے”

ملاقات میں ڈائریکٹر امورِ خارجہ جماعت اسلامی  پاکستان آصف لقمان قاضی نے  حماس کے لیے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا پیغام پہنچایا۔

آصف لقمان قاضی نے کہا کہ القدس کی آزادی ہر مسلمان کا مقصد ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ "جماعت اسلامی پاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Read Previous

آج شام کا حکمران تنہا کھڑا ہے اور اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے: اخوان المسلمین

Read Next

پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے 77 سال، انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب کا انعقاد

Leave a Reply