عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 29 میں شرکت کے لیے صدر ایردوان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے جہاں آذربائیجان حکومت کی جانب سے اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کوپ 29 کا وژن
دُنیا کو درپیش ماحولیاتی بحران اور اُس کے خاتمے کے لیے فیصلہ کُن اقدامات کرنے کے لیے آذربائیجان میں تمام ممالک کے سربراہان، وزیر ، کاروباری افراد، تنظیموں کے وفود اور اقوامِ متحدہ کے نمائندے جمع ہوئے ہیں۔ اِس کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کُن اقدامات کیے جائیں گے اور ایک بجٹ مقرر کیا جائے گا۔
صدر ایردوان کی کوپ 29 میں شرکت
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کوپ 29 میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ آذربائیجان پہنچے، جہاں اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر ایردوان باکو اسٹیڈیم میں کوپ 29 کے اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔
عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
صدر ایردوان نے کوپ 29 کی سائیڈ لائنز پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔
آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
کوپ 29 کی سائیڈ لائنز پر صدر ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قازقستان کے صدر سے ملاقات
صدر ایردوان نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائیوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ، کمیونیکیشن ڈائریکٹر اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

برطانوی وزیرِ اعظم سے ملاقات
صدر ایردوان نے کوپ 29 میں عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیرِ اعظم کئیر اسٹیمر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مالدیپ کی صدر سے ملاقات
کوپ 29 کے اجلاس کے موقع پر صدر ایردوان نے مالدیب کی صدر مایا ساندو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

