
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ” ترکیہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے مذمت کرتا ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہے۔” ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔