turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ہالینڈ، فرانس اور ڈنمارک کے سربراہان سے ملاقاتیں

ہنگری میں منعقدہ یورپی سیاسی سربراہی اجلاس میں کی سائیڈ لائنز پر صدر ایردوان نے فرانس، ہالینڈ اور ڈنمارک کے سربراہانِ مملکت سے ملاقاتیں کی۔

صدر ایردوان نے فرانسیسی صدر امانویل ماکروں ، ہالینڈ کے وزیرِ اعظم ڈک شوف اور ڈنمارک کی وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن سے ملاقات کی۔

فرانسیسی صدر امانویل ماکروں سے ملاقات کے دوران دونوں سربراہانِ مملکت میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور فرانس کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ یورپی یونین کی مکمل رکنیت کے حوالے سے حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے، عالمی تنازعات پر بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ یوکرین-روس، اسرائیل-فلسطین، اسرائیل-لبنان اور اسی طرح کے تنازعات کو پرامن طریقے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کرنا تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔

یورپی سیاسی سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر ایردوان نے ہالینڈ کے وزیرِ اعظم ڈک شوف سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے اور تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت،اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ فلسطین، لبنان اور دیگر عالمی تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اِسی موقع پر صدر ایردوان نے ڈنمارک کے وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیا ل کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Read Previous

آذربائیجان میں کاراباخ فتح کی چوتھی سالگرہ، ملی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

Read Next

پاکستان کےشہر کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکہ، 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی

Leave a Reply