
ترکیہ کواپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی (ٹکا) کی جانب سے پاکستان کے ایک بڑے تربیتی ہسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کے ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں کلر ڈوپلر الٹرا ساؤنڈ آلات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا۔ اِس سے مریضوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اِس موقع پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جِس میں کراچی کے قونصلر جنرل جمال سانگھو، ٹکا کوارڈینیٹر خلیل ابراہیم بشاران، پیشنٹ اینڈ فاؤنڈیشن کے چئیرمین چھاپرا، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود اور جناح ہسپتال کے ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ نے شرکت کی۔
ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کئے جانے والے ٹیکا کے پراجیکٹس بہت زیادہ سماجی اثرات مرتب کرتے ہیں اور خاص طور پر ان خاندانوں کے لیے اہم شراکت فراہم کرتے ہیں جن کی مالی حالت ناکافی ہے۔ ڈاکٹر محمود نے ٹیکا اور ترکیه کے بلاتعطل تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیکا کے منصوبے صحت کے شعبے میں ایک اہم ماڈل ہیں۔

ہسپتال کی تبدیلی میں ٹیکا کے پراجیکٹس کے تعاون کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ٹیکا کراچی کے سربراہ خلیل ابراہیم بشارن نے کہا کہ ٹیکا، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں اپنا تعاون جاری رکھے گا، جس کا پاکستان کی صحت کی خدمات میں بہت اہم مقام ہے۔