turky-urdu-logo

پاکستانی وفد کی امریکہ میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ہونے والے سالانہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد نے شرکت کی اور ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملک میں معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کےرہنماؤں نے پاکستان میں معاشی استحکام کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے  الواریز اینڈ مارسل کے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں عالمی رہنماؤں کو پاکستان کے معاشی حالات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کیپٹل  مارکیٹس اور بیرونی قرض دہندگان کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاز ازعورکا حالیہ 7 ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی وفد نے ٹیکس بنیادوں میں وسعت، حکومتی حجم میں کمی، اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے مالیاتی وسائل میں اضافے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو چکے ہیں اور وہ آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے درخواست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ کے ادارے ٹکا نے پاکستان میں قدیم مخطوطات کو محفوظ کرنے کا بیڑا اٹھا لیا.

Read Next

یوکرینی وزیرِ خارجہ کا انقرہ کا دورہ، صدر ایردوان اور وزیرِ خارجہ سے ملاقات

Leave a Reply