turky-urdu-logo

استنبول میں وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی میزبانی  میں جنوبی قفقاز علاقائی پلیٹ فارم کا تیسرا اجلاس منعقد

ترکیہ کے شہر استنبول میں 3 جمع  جنوبی 3 قفقاز علاقائی پلیٹ فارم کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جِس کی میزبانی اور صدارت ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کی۔

اجلاس میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف، آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہن بیراموف اور آرمینیا کے وزیرِ خارجہ آرات مرزائیون نے شرکت کی۔

اجلاس میں علاقائی سالمیت کے احترام، امن و استحکام اور باہمی مفادات کے فروغ پر بات کی گئی۔

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ "جنوبی قفقاز کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر، علاقائی ملکیت کے احساس پر مبنی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے کے ممالک مسائل کو بہتر سمجھتے ہیں اور اُنہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔” اپنی تقریر میں وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے علاقائی امن و سلامتی اور خطے میں "مستقل امن ” قائم کرنے پر زور دیا۔حاقان فیدان نےکہا کہ ” کمرے میں ہم ایک کرسی کی جگہ خالی دیکھ رہے ہیں۔ہمارے قریبی دوست جارجیا کے وزیرِ خارجہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔”

وزیرِخارجہ حاقان فیدان نے آذرربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اِس امن معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

Read Previous

زبانوں کا ترک خاندان اور اِس کی 2 اہم زبانیں

Read Next

صدر ایردوان کی آذربائیجان، ایران، آرمینیا اور روس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات۔

Leave a Reply