
ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کا دورہ ازبکستان۔ ازبکستان کے صدر کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان ازبکستان کے دارالخلافہ تاشقند میں وزیرِ خارجہ ازبکستان سے ملاقات۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک تعاون کو بڑھانے اور اعلیٰ سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ادارہ جاتی سطح پر مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
ترک وزیرِ خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات صرف ترکیہ اور ازبکستان کو نہیں بلکہ مجموعی طور پر ترک دُنیا کو فائدہ پہنچائیں گے۔ اُنہوں نے ملاقات میں انقرہ میں ہونے والے "ترکیہ۔ازبکستان اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک تعاون کونسل اجلاس” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی بڑی خواہش ہے کہ تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دے کر مزید مستحکم کیا جائے۔ وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے انقرہ میں ہونے والے ترکیہ- ازبک اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان ” ٹرننگ پوائنٹ” قرار دیا۔
اِس دورے میں وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کے ہمراہ ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلی کایا اور ترکیہ کی نیشنل خفیہ ایجنسی (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم قالین بھی ہمراہ ہیں۔ یہ وفد دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی مسائل اور دیگر معاملات پر بات چیت بھی کرے گا۔