
چئیرمین ٹیکنو فیسٹ بورڈ سلجوق بیررکتار نے ٹیکنو فیسٹ میڈٹیرنین ٹیکنالوجی مقابلوں کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا بھر میں ترکیہ کی دفاعی مصنوعات کی بہت مانگ ہے۔ ترکیہ کی دفاعی مصنوعات کی عالمی سطح پر ایک برانڈ ویلیو ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ” سمارٹ ایمیونیشن سسٹم، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز اور ڈرونز کی اب دُنیا میں ایک پہچان بن چکی ہے۔ چند سال پہلے ترکیہ وہ ملک تھا جو 85 فیصد دیگر ممالک پر منحصر تھا۔