turky-urdu-logo

چینی وزیر خارجه کی ایران کو حمایت کی یقین دہانی

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو چین کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران کی خودمختاری، سکیورٹی اور قومی شناخت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے،

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے

انہوں نے کہا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ بنا ہے، اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو بھی براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود کی ٹیلی فونک ملاقات

Read Next

پاکستان کے سابق انٹیلیجنس چیف لیفٹنینٹ جنرل (ر) فیض حمید کو پاک فوج نے تحویل میں لےلیا

Leave a Reply