turky-urdu-logo

برطانوی الیکشن، لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب

لیبر پارٹی کے رہنما کیر سٹارمر بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی کے بعد نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں ، سٹارمر 1997 میں ٹونی بلیئر کے بعد برطانیہ کے قومی انتخابات جیتنے والی سینٹر لیفٹ پارٹی کے پہلے رہنما بن گئے۔ سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے شکست تسلیم کر لی۔
برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ وہ ملک کے تمام عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں گے۔
لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے جمعے کو ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچنے پر عوام سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ شاہ چارلس نے مجھے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے جو میں نے قبول کر لی ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم رشی سوناک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رشی سوناک اس عظیم ملک کے پہلے ایشائی وزیراعظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو ایک بڑے ری سیٹ کی ضرورت ہے۔ یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم کون ہیں ، جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا ہم ان کی بھی خدمت کریں گے۔

دوسری جانب برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے عوام سے معافی مانگی ہے اور کہا کہ وہ پارٹی لیڈر کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔
لیبر پارٹی نے ہاؤس آف کامنز میں ورکنگ اکثریت کے لیے 326 سیٹوں کی حد عبور کر کے 14 برس سے اقتدار میں کنزرویٹیو پارٹی کو ووٹرز نے مہنگائی، سیاسی عدم استحکام اور اختلافات جن کے باعث 2016 میں بریگزٹ کے بعد سے پانچ وزرائے اعظم تبدیل ہوئے، کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔

Read Previous

برطانوی انتخابات میں پندرہ سے زائد پاکستانی کشمیری نژاد ممبر آف پارلیمنٹ منتخب

Read Next

استنبول میں "مشرق ایک نئی ترقی میں” کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

Leave a Reply