turky-urdu-logo

ترکیہ ، پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہی اجلاس کے موقع پر دنیا کے تین اہم خطوں کے ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان مختلف شعبوں میں بہت سے مشترکہ اقدامات اٹھا سکتے ہیں اور یہ تینوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

ترک رہنما نے کہا کہ جنگوں، تنازعات اور تناؤ میں گھرے خطے میں تعاون کے اقدامات علاقائی اور عالمی امن میں معاون ثابت ہوں گے۔


وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انہوں نے اسے تینوں برادر مسلم ممالک کے درمیان سہ فریقی مصروفیات کی فطری پیش رفت قرار دیا جو باہمی دلچسپی اور مشترکہ تشویش کے بہت سے معاملات پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

ترکیہ ، پاکستان اور آذربائیجان اس سے قبل وزرائے خارجہ، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دفاعی عملے کی سطح پر سہ فریقی مشاورت کر چکے ہیں۔

Read Previous

برطانیہ میں عام انتخابات، 14 سالوں میں پہلی بار لبرل پارٹی کی جیت کے امکانات روشن

Read Next

وزیراعظم پاکستان کی غزہ میں امن اور افغانستان میں استحکام کیلیے اپیل

Leave a Reply