ترک کو آپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی ٹکا کی جانب سے نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مالیکیولر لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔
مالیکیولر لیب کا افتتاح ٹکا کے نائب صدر امت ناشی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر بشارت حسین نے کیا۔

یہ جدید ترین لیب سائنسدانوں کو چائے اور اعلیٰ قیمت والی فصلوں کے جینیات کو جاننے کا موقع فراہم کرئے گی۔ اس کا مقصد پیداوار کو بہتر بنانا اور کسانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ منصوبہ نہ صرف پیداوار اور مارکیٹ کے معیار میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ نوجوان سائنسدانوں کو ایک جدید تحقیقی ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔

Tags: Molecular Laboratory National Tea and High Value Crops Research Institute NTHRI tika پاکستان ترکیہ ٹکا مالیکولر لیبارٹری نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
