turky-urdu-logo

ترکیہ کا کرغزستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار

ترکیہ نے اتوار کے روز جنوبی کرغزستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں کرغز جمہوریہ کے نوکت شہر میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے جانوں کے ضیاع اور ایک ہزار سے زائد لوگوں کے انخلا پر بہت دکھ ہوا ہے۔

وزارت کے پیغام میں سیلاب کے بعد کرغزستان کی مدد کے لیے انقرہ کے عزم پر زور دیا گیا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ہم اللہ سے ان لوگوں پر رحم کی خواہش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں انقرہ کرغزستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Read Previous

چار وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

Read Next

FATF کی گرے لسٹ سے نکلنا ترکیہ کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار کرئے گا،وزیر خزانہ

Leave a Reply