turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ڈچ وزیراعظم مارک روٹے کو نیٹو کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر ایردوان نے  مارک روٹے کو نیٹو کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق،صدر ایردوان نے روٹے کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

صدر ایردوان نے روٹے کو ان کے نئے عہدے پر کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا، جب کہ روٹے نے فون کال کے دوران صدر ایردوان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ فون کال کے دوران انہوں نے روٹے کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ روٹے نے ان کی امریکی ملاقات کا انتظار کیے بغیر ترکیہ کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

بدھ کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، نیٹو اتحادیوں نے سبکدوش ہونے والے ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے کو فوجی اتحاد کا اگلا سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔

روٹے یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے اور اتحاد کی سربراہی میں 10 سال کے بعد جینز اسٹولٹنبرگ کی میعاد ختم ہونے پر نیٹو کے 14ویں سیکرٹری جنرل بنیں گے۔

Read Previous

ترکیہ اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،صدر ایردوان

Read Next

شانلی عرفہ

Leave a Reply