ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پیر کے روز دارالحکومت انقرہ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔
جنرل متین گوراک نے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف بن ابلان المزروعی کا خیرمقدم کیا۔
تقریب کے بعد چیف آف جنرل اسٹاف نے ون آن ون اور بین وفود کی ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
