ترجمان امارت اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق افغانستان مالی سال 2024 -2025 کے لیے بجٹ منظور ہوگیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ سپریم لیڈر شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ نے رواں مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ سپریم لیڈر نے ممکنہ ترمیمات اور تبدیلیوں کے بعد بجٹ کو حتمی شکل دے دیا ہے۔
ترجمان امارت اسلامیہ نے بجٹ کی مالیت کا حوالہ نہیں دیا۔ تاہم انہوں نے لکھا کہ رواں سال بجٹ کو عوامی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بجٹ اندرونی آمدنی سے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ترقیاتی سمیت تمام شعبہ جات کو شفافیت اور جدید طریقہ کار کے ساتھ سنبھالا جائے گا۔ یاد رہے کہ اگست 2021 میں امارت اسلامیہ کے قیام کے بعد یہ افغان طالبان کی جانب سے پیش ہونے والا تیسرا بجٹ ہے۔
