انٹرنیشنل کولیشن فار سپورٹ آف یروشلم اینڈ فلسطین اور انٹرنیشنل باؤنٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے "آزادی طوفان کانگریس” 18-19 مئی کو ہالیچ کانگریس سینٹر میں منعقد ہوئی، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے رہنماؤں، مفکرین اور ماہرین تعلیم کے علاوہ حماس کے عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہونے والی اس کانگریس میں مسئلہ فلسطین کے مختلف پہلوؤں اور مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، صہیونی حکومت کی فوج ابھی تک غزہ میں جانی نقصان پہنچا رہی ہے، خالد مشعل نے فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکا، یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں کی یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنے والے طلبہ کو سراہا ۔ انہوں نے کہا: غزہ کے عوام غاصب صیہونیوں اور ان کے حامی امریکہ کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ناکام ہوا ہے کیونکہ وہ غزہ میں نتائج حاصل نہیں کرسکا، غزہ کے مزاحمتی گروہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
خالد مشعل نے کہا کہ تمام ممالک اسرائیل پر مقدمہ چلانے میں جنوبی افریقہ کا ساتھ دیں۔ یہ انسانیت کے لیے شرم کی بات ہے کہ 8 ماہ سے قتل کا سلسلہ نہیں رکا، عرب اور مسلم ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد موقف اختیار کرنا چاہیے، اور کہا کہ غزہ میں ظلم و جبر کا خاتمہ عرب اور مسلم ممالک کے مفاد میں ہے۔عرب اور مسلم ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد موقف اختیار کرنا چاہیے، اور کہا کہ غزہ میں ظلم و جبر کا خاتمہ عرب اور مسلم ممالک کے مفاد میں ہے۔ عرب اور مسلم ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد موقف اختیار کرنا چاہیے، اور غزہ میں ظلم و جبر کا خاتمہ عرب اور مسلم ممالک کے مفاد میں ہے۔

حماس کے رہنما سامی ابو زھری نے کہا کہ حماس اپنے تمام عناصر کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کے مذاکرات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ ابو ظہری نے کہا کہ بائیڈن امریکہ کے آئندہ انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت جاری رکھیں گے، لیکن وہ اور نیتن یاہو دونوں ہی شکست سے دوچار ہوں گے، ابو ظہری کا مزید کہنا تھا کہ "ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ہار نہیں مانیں گے”۔
کانگریس میں پاکستان کی جانب سے جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ "آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہم آخری سانس تک آپ کے ساتھ ٹھرے ہیں”
