
صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ یہ مغربی جمہوریتوں کے لیے شرمناک عمل ہے کہ بعض یورپی ممالک میں انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں کو ریاستی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
ترک دارالحکومت انقرہ میں انٹرنیشنل ڈیموکریٹک یونین کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بعض یورپی ممالک میں انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں کو خود ریاست کی حمایت حاصل ہے جو کہ مغربی جمہوریتوں کے لیے ایک شرمناک المیہ ہے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ آج ترکیہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی وجہ سے پیدا ہونے والی نازی دہشت گردی اس سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے ہمارے لوگوں کی جان و مال کو خطرہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ نسل پرستانہ دہشت گردی کی "گھناؤنی” کارروائیوں کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا۔
Tags: ترکیہ صدر ایردوان