صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ کے ضلع مامک میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
یہ یاد دلاتے ہوئے کہ مامک 40 سے زائد صوبوں کے لیے انقرہ کا گیٹ وے ہے اور آبادی کے لحاظ سے انقرہ کا چوتھا سب سے بڑا ضلع ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم سب کو اپنی پرانی ریاست مامک یاد ہے۔ اس سے پہلے، جب ہم مامک کے بارے میں سوچتے ہیں، تو سب سے پہلی چیز جو ذہن میں آتی تھی وہ کچی بستیاں، غیر منصوبہ بند مکانات، غربت اور بدحالی تھی۔
یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے میونسپل سروسز اور حکومتی سرمایہ کاری دونوں کے ساتھ مامک میں اس غیرمعمولی منظر نامے کا خاتمہ کیا ہے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ہر شعبے میں اہم اقدامات کیے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مامک اپنے پرانے منظر نامے سے مکل کر ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مامک ہماری خدمت کی پالیسیوں کی علامت بن گیا ہے ۔مامک اپنی جدید عمارتوں، سرسبز علاقوں، کھیلوں کی سہولیات اور ثقافتی مراکز کے ساتھ ایک مضبوط ضلع کے طور پر ابھرا ہے۔
خاص طور پر میونسپل سرمایہ کاری میں، ہمارا ضلع انقرہ میں ایک کامیابی کی کہانی کے طور پر اپنا نام بنا رہا ہے۔
