turky-urdu-logo

ترکیہ ہمارے بزرگوں کی امانت اور ہمارے بچوں کا مستقبل ہے،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے سامسون میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (AK) پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قوم کی ترقی میں شہریوں کی اجتماعی ذمہ داری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انفراسٹرکچر اور سپر اسٹرکچر دونوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط میراث چھوڑنا ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا  کہ ترکیہ ان کے آباؤ اجداد کی طرف سے انہیں سونپا گیا ایک قیمتی اثاثہ ہے جسے ہر حالت میں سنوارنہ انکا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کی تعمیر و ترقی اور اس میں رہنے والے لوگوں  کو درپیش مسائل کے حل  ایک مضبوط قوم کی تعمیر  ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے شہروں کی ترقی دینا چاہتے ہیں تاکہ  اپنے بچوں کو ایک مضبوط ملک تحفے میں دیں سکیں۔

یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کے ایک ایک انچ کو اپنے منصوبوں سے محفوظ کریں اور اس میں موجود ہر فرد کے مسائل کو حل کریں۔

Read Previous

ترکیہ میں پاک ترک ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ کا انعقاد

Read Next

مصر کا فلسطینیوں کو جائے پناہ فراہم کرنے کا فیصلہ،غزہ سرحد پر زمین ہموار کی جانے لگی

Leave a Reply