لاہور میں پاکستان ریسکیو ٹیم 1122 نے 6 فروری 2023 میں آنے والے ہولناک زلزوں کی پہلی برسی کے موقع یکجہتی کی تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں ترک قونصل جنرل درمش باش طوغ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں پاکستان ریسکیو ٹیم اور اسکے کمانڈر رضوان نصیر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے آج اس تقریب کا انعقاد کیا۔

انکا کہنا تھا کہ 6 فروری کے زلزلوں کے نتیجے میں ہم سے بچھڑنے والے ہمارے ترک بھائیوں کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔

ترک قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ہمارا برادر ملک پاکستان اس مشکل کے وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

