turky-urdu-logo

ترکیہ میں ایک لاکھ گھر، صدر ایردوان نے وعدہ وفا کر دیا

ترکیہ کے صدر ایردوان نے گزشتہ برس آنے والے شدید زلزلے سے متاثرہ صوبے ہاتائے کا دورہ کیا۔

صدر ایردوان نے ہاتے میں قائم کیے جانے والے دو نئے ہسپتالوں کا افتتاح  کیا جن میں ہاتے سنٹرل اینڈ اسٹیٹ ہاسپٹل اور اسکندرن اسٹیٹ ہاسپٹل شامل تھے۔

ہاتے میں حکومت کی طرف سے تعمیر کردہ 1 لاکھ گھروں کی متاثرین کو فراہمی کی تقریب منعقد کی گئی۔

صدر ایردوان نے زلزلہ متاثرین کو ان کے نئے گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ گھر بنانے کا یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور چند دنوں کے اندر ہی ان گھروں کو ان کے مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم 2 ماہ کے اندر 75000 گھروں کو مالکان کے حوالے کرنا یقینی بنائیں گے۔

ہمارا ہدف رواں ماہ 15 سے 20 ہزار گھروں کو آباد کرنا ہے۔

زلزلہ متاثرہ علاقے میں صدر ایردوان نے لوگوں کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہر متاثرہ شخص کو اس کا گھر لازمی ملے گا اور ساتھ ہی کہا کہ ہمارا ہدف صرف گھر اور دکانیں بنانا نہیں بلکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ گلیوں اور چوراہوں کا نقشہ بھی ویسا ہی ہو جیسا کہ زلزلے سے پہلے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ زلزلے کے دوران جتنے بھی لوگ زخمی ہوئے وہ جلد از جلد شفا یاب ہوں اور جو لوگ شہید ہوئے ہیں ان کے خاندانوں کو میں ایک دفعہ پھر اپنا پرسہ پیش کرتا ہوں۔

گزشتہ سال تباہی لانے والے اس زلزلے نے جہاں ترکیہ کو شدید معاشی اور جانی نقصان پہنچایا وہیں ترک حکومت نے اپنی اعلیٰ کارکردگی اور اچھی حکمتِ عملی سے یہ بھی ثابت کر دیا کہ ترکیہ اپنے لوگوں کے زخم بھرنا جانتا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

ترکیہ اس وقت تک چین کا سانس نہیں لے گا جب تک زلزلہ زدہ شہر مکمل طور پر بحال نہیں ہوتے،صدر ایردوان

Leave a Reply