turky-urdu-logo

اسرائیل سچ چھپانے کے لیے صحافیوں کا قتلِ عام کر رہا ہے،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

استنبول میں ہونے والے سیمینار جس کا عنوان "ٖغزہ جنگ میں سچائی کے لیے میڈیا کی جدوجہد” تھا اس میں خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن نے غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ” یہ بھی اسرائیل کا ایک جنگی ہتھکنڈہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ صحافیوں کو قتل کر کے سچائی کو چھپایا جا سکے۔

انہوں نے غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کو ہیروز قرار دیا اور کہا کہ اگر وہ جدوجہد نہ کرتے تو آج ہم غزہ میں ہونے والے اسرائیل کے ظلم و ستم کی جانکاری نہ حاصل کر پاتے۔

انہوں نے مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی ظلم و ستم کے سامنے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل کے خلاف پوری دنیا کو کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا منظم طریقے سے جھوٹ بولنے، غلط معلومات پھیلانے اور غلط واقعات کو رپورٹ کرنے جیسے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ریاست کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بیہمانہ طریقے سے پوری دنیا کے سامنے نہتے شہریوں، عورتوں اور بچوں کا قتلِ عام کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ بائیو پالیٹکس نہیں بلکہ نسل کشی کا معاملہ ہے اور ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس مسئلے کی نشاندہی کریں۔

اس کو سمجھیں اور پھر ہر محاذ پر اس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک عالمی سطح پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ہم اس مسئلے کو ایک تاریخی اور اخلاقی فرض سمجھ کر حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کر رہے ہیں۔

Read Previous

اقوام متحدہ کی عدالت کا عبوری فیصلہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیےایک اہم قدم ہے،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

Read Next

غزہ میں مکمل طور پر ہنگامی جنگ بندی کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ حاقان فیدان

Leave a Reply