
قومی سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کی پرعزم قومی سلامتی پالیسی کو دہشت گرد تنظیموں کے بل بوتے تیار کیے گئے منصوبوں سے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ۔
صدر ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ترکیہ صدی کے دوران ، ترکیہ محور کے دائرہ کار میں،قومی سلامتی کے لیے اہم سیاسی، عسکری اور اقتصادی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس فریم ورک کے اندر ہونے والی سرگرمیوں اور اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کونسل کو قومی اتحاد اور یکجہتی اور بقا کو درپیش ہر قسم کے خطرات بالخصوص دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اندرون و بیرون ملک عزم اور کامیابی کے ساتھ کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہی کرائی گئی ہے ۔
اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک کے لیے خطرات تشکیل دینے والی تمام دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ ضروری ہے۔