
ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف کیے گئے اسکے جرائم کی مناسب سزا ملے۔
صدر ایردوان نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں لائے گئے مقدمے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔
صدر ایردوان کے حوالے سے کہا گیا کہ ترکیہ اس جائز مقدمے کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے مطابق انجام دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیل، جو انسانیت کے خلاف جرم کرتا ہے، مناسب سزا پائے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آئی سی جے نے 11 اور 12 جنوری کو جنوبی افریقہ اور اسرائیل کے دلائل سنے اور جمعہ کو ہنگامی اقدامات پر اپنا فیصلہ سنانے کا فیصلہ کیا۔