
ترکیہ کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ آق پارٹی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری تشدد کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرے۔
آق پارٹی کے خارجہ تعلقات کے شعبے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری خونریزی کو ختم کرنے اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک منصفانہ اور دیرپا پرامن تصفیہ کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم بوڑھوں، عورتوں یا بچوں پر ہونے والے کسی بھی حملے کو مسترد کرتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ اس کا ارتکاب کون کرتا ہے ۔
انہوں نے خطے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر بھی روشنی ڈالی۔
آق پارٹی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اعضاء کھونے والے بچوں کی تشویشناک تعداد پر زور دیا۔
انہوں نے بحران کے حل کی کوششوں میں ترک صدرایردوان کی فعال مصروفیت کا بھی ذکر کیا۔
استحکام لانے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے دو ریاستی حل کی وکالت کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے تنازعہ کی بنیادی وجہ، یعنی اسرائیلی قبضے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہے۔