صدر ایردوان نے ترکیہ کے پہلے خلائی مسافر Alper Gezeravcı کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔
Alper Gezeravcı کو انکے مشن پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ Alper Gezeravcı نے تمام ترک قوم، بچوں اور بالخصوص نوجوانوں کو اس اہم مشن سے متاثر کیا ہے۔
صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کا پہلا انسان بردار خلائی مشن ایک سائنس مشن ہے اور ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس قدم سے ترک سائنس دانوں کا دنیا میں نام ہوگا ۔
یہ بتاتے ہوئے کہ انکا مقصد خلا کے شعبے میں ترکیہ کے بین الاقوامی تعاون کے پروگراموں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے۔
مزید اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ Alper Gezeravcı کے مشن سے بچوں اور نوجوانوں کی خلا میں دلچسپی مزید بڑھے گی۔
صدرا یردوان کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے پہلے خلاباز ہیں، لیکن ظاہر ہے کہ آپ آخری نہیں ہوں گے۔
ہمارا یہ سفر انشاء اللہ مزید مضبوط ہو کر جاری رہے گا۔
Alper Gezeravcı نے اپنی طرف سے صدر ایردوان کے تبصرے پر شکریہ ادا کیا اور ترکیہ کے پہلے خلائی مسافر ہونے اور اس مشن میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اہم اور بامعنی مشن میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔
بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر ہمارا جھنڈا ہمیشہ لہراتا رہے گا۔
