turky-urdu-logo

عالمی برادری کی بھاری اکثریت نے غزہ میں جاری ناانصافی کو مسترد کر دیا ہے،ترک نائب صدر

ترکیہ کے نائب صدر نے جمعے کے روز غیروابستہ عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ جہاں اسرائیل کے اندھا دھند حملوں نے غزہ کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے وہی عالمی برادری کی بھاری اکثریت نے اس ناانصافی کو مسترد کر دیا ہے۔

یوگنڈا میں ناوابستہ تحریک (NAM) کے ایک سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے Cevdet Yilmaz نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تین ماہ سے زیادہ اسرائیلی زمینی حملے اور بمباری سے متاثر فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکامی پر تنقید کی اور  اس کی اصلاح پر زور دیا۔

Cevdet Yilmaz نے کہا کہ اپنی پوری تاریخ میں ناوابستہ تحریک ایک پرامن، منصفانہ اور قابل اعتماد بین الاقوامی نظام کے لیے نمایاں رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ دہائیوں میں، دنیا نے بہت سے مظالم اور پرتشدد تنازعات دیکھے ہیں۔ اس کے باوجود 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کے اندھا دھند حملوں سے فلسطینیوں پر جو تباہی ہوئی ہے وہ ان سب سے بد تر ہے ۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے اپنی خامیوں کی وجہ سے مفلوج ہو چکی ہے انکا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ عالمی برادری کی بھاری اکثریت اس ناانصافی کو مسترد کرتی ہے۔

Read Previous

آنے والے وقت میں اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بند کرنے والوں کو بہت افسوس ہوگا،صدر ایردوان

Read Next

ترک خلا باز کی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن آمد

Leave a Reply