turky-urdu-logo

ترکیہ اور آذربائیجان میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین آلتون کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور آذربائیجان میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایکس پر فرحتین آلتون نے ایک پوسٹ میں کہا کہ انقرہ کے دورے کے دوران ان کی آذربائیجان کے صدر کے معاون حکمت حاجیوف کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

آلتون نے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر ترکیہ-آذربائیجان مواصلات، میڈیا، عوامی سفارت کاری اور غلط معلومات کے خلاف جنگ کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دور میں، ہم میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھائیں گے اور بین الاقوامی میدان میں دو دوست، برادر ممالک کے طور پر اپنی سچائی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

Read Previous

ترک حلالِ احمر کی جانب سے غزہ کے لیے تیسرا انسانی امداد اور راشن سے بھرا ہوا جہاز روانہ

Read Next

ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقعے

Leave a Reply