turky-urdu-logo

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں غیر متناسب طاقت کا استعمال کیا ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے  کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں غیر متناسب طاقت کا استعمال کیا ہے۔

استنبول میں جمعہکی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے کیے گئے یمن پر حملوں کا ذکر کیا۔

انکا کہنا تھا کہ یمن پر حملے میں غیر متناسب طاقت کا استعمال کیا گیا ہے بلکل ویسے ہی جیسے  اسرائیل فلسطین میں  غیر متناسب طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمیں مختلف ذرائع سے معلومات موصول ہوئی ہیں کہ حوثیوں نے امریکہ اور برطانیہ دونوں کے خلاف بہت کامیاب دفاع کیا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے حوثیوں کی طرف سے جاری ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں جمعرات کو دیر گئے یمن کے اندر متعدد اہداف پر حملے کیے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے پر صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے پاس چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ان کے ظالمانہ اقدامات کا کوئی دفاع نہیں کرئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں اپنے دلائل پیش کر رہا ہے لیکن سچ نا پہلے چھپا ہے اور نہ ہی کبھی چھپے گا۔

 

Read Previous

غزہ میں صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے،وزیر صحت

Read Next

پنجاب یونیورسٹی میں 100 سال اور ترک پاک دوستی75 سالہ جشن کی تقریب کا اہتمام

Leave a Reply