ترکیہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ انقرہ غزہ کے 85 مریضوں اور زخمیوں کو مصر سے ترکیہ کی سرزمین پر لائیں گے۔
مصر سے غزہ کے کل 85 مریضوں اور زخمیوں کو آج شام ترکیہ لایا جا رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ غزہ میں صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔
وزیر صحت نے X پر کہا کہ ترکیہ نے گزشتہ سال فلسطینیوں کے علاقے پر اسرائیل کے تباہ کن حملے شروع ہونے کے بعد سے غزہ سے 292 زخمی اور بیمار مریض علاج کے لیے ترکیہ منتقل کیے ہیں۔
