turky-urdu-logo

ترکیہ کسی سے ڈرتا نہیں،ترک انٹیلی جنس کا ترکیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو واضح جواب

صدر ایردوان کا کہنا تھا  کہ ترک انٹیلی جنس نے ترکیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو واضح جواب دیا۔

صدر ایردوان نے انقرہ میں ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ترک انٹیلی جنس ایجنسی، جس نے اسرائیل کے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا اس نے ترکیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو بہت واضح جواب دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ  نے اسرائیل کو اپنے اس اقدام سےحیران کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، 5 دسمبر کو ترکیہ نے باضابطہ طور پر 34 مشتبہ افراد میں سے 15 کو گرفتار کیا جو پہلے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کی سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیے گئے تھے۔

یہ گرفتاریاں بین الاقوامی جاسوسی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے استنبول کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے ساتھ دہشت گردی اور منظم جرائم کے تفتیشی بیورو کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئیں۔

مشتبہ افراد میں سے 26 کو سیاسی یا فوجی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کی درخواست کے ساتھ عدالت میں بھیجا گیا تھا۔

جج کے دفتر نے 15 مشتبہ افراد کی درخواست منظور کی اور باقی کو عدالتی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آٹھ مشتبہ افراد کو بھی ڈی پورٹ کرنے کے لیے صوبائی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

Read Previous

ترکیہ پہلی بار کسی شہری کو خلا میں بھیجنے کے اپنے ہدف کے بہت قریب ہے،صدر ایردوان

Read Next

غزہ:اسرائیلی فوج کا ایمبولینس پر حملہ،4 افراد شہید

Leave a Reply