turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کے دفاعی صنعت میں ترقی کی طرف بڑھتے قدم

دفاعی صنعت کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ترکیہ کی دفاعی صنعت کے مستقبل کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا اور نئے میزائلوں، فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور سیٹلائٹ اور خلائی نظام کی ترقی سے متعلق کئی فیصلے کیے۔

دفاعی صنعت کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ترک صدر ایردوان کی صدارت میں انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں ہوا۔

اجلاس میں فوجی جہاز کے منصوبوں کے دائرہ کار میں ایئر کرافٹ کیریئر کے ڈیزائن کے مرحلے، MILGEM 9-10-11-12th جہازوں کی تعمیر، آف شور گشتی جہاز، نئی قسم کے لینڈنگ جہاز، نئی نسل کے مائن ہنٹنگ جہاز کے بارے میں فیصلے کیے گئے۔

انکا کہنا تھا  کہ UAVs/UCAVs انوینٹری میں نئے پراجیکٹس  شامل کرنے، انہیں نئی ​​صلاحیتیں فراہم کرنے، اور ان کی لاجسٹک معاونت کو یقینی بنانے کے پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی جنگی طیارہ KAAN کی مستقبل کی سرگرمیوں، HURKUS طیاروں اور GOKBEY ہیلی کاپٹروں کی خریداری، اور ہوائی جہاز کے ابتدائی وارننگ اور کنٹرول طیارے کی لاجسٹک ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ضروری فیصلے کیے گئے۔

یہ فیصلے نئے میزائلوں، ریڈارز، الیکٹرانک وارفیئر، مختلف ہتھیاروں، گولہ بارود اور آلات، فضائی دفاعی نظام، اور سیٹلائٹ اور خلائی نظام جیسے وسیع پیمانے پر منصوبوں پر لیے گئے ہیں۔

دفاعی برآمدات 5.5 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے، اور برآمد کرنے والے ممالک کی تعداد 176 سے بڑھ کر 185 سے زائد ہو گئی ہے۔

Read Previous

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کا ترک ایجنسی ٹکا کا دورہ

Read Next

امریکی وزیر خارجہ ہفتے کے روز ترکیہ کا دورہ کریں گے

Leave a Reply