
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ایک وفد نے ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹکا کا دورہ کیا ۔
دورے کا مقصد پاکستان بھر کے بچوں میں صحت کی دیکھ بھال اور آنکھوں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ملاقات کے دوران، وفد نے مشرقی اور جنوبی ایشیا، بحرالکاہل اور لاطینی امریکہ کے شعبہ TIKA کے سربراہ درسن علی یاساکان سے ملاقات کی۔