
ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے فلسطین کے لیے 2 ہزار3سو ٹن سے زائد انسانی امداد بھیجی ہے جو سامان کو غزہ کے لوگوں تک پہنچانے کے لیے مصر روانہ کر دی گئی ہے۔
109 ٹرکوں کا بیڑا 2 ہزار 3 سو 32 ٹن انسانی امداد لے جانے والے بحری جہاز Bestekar پر لادا گیا ہے، جو جنوبی ترکیہ میں بحیرہ روم کے شمال مشرقی ساحل پر مرسین بین الاقوامی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔
یہ امداد 29 غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے تیار کی گئی تھی اور اسے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) اور مرسین گورنرشپ نے مربوط کیا تھا۔
سربراہ اے ایف اے ڈی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم 2,334 ٹن انسانی امدادی سامان بھیجیں گے، جس میں آٹا، پاستا، پانی، ٹماٹر کا پیسٹ، چینی، خیمے، کمبل اور حفظان صحت کا سامان شامل ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطین ہمارا برادر ملک ہے، ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ جہاز فلسطین کو امداد پہنچانے سے پہلے مصر کی العریش بندرگاہ پر جائے گا۔
7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کے سرحد پار حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر گولہ باری کی ہے، جس میں غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، کم از کم 22 ہزار 3 سو 13 فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے، ہلاک اور 57,296 دیگر زخمی ہوئے تھے۔۔
جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی مارے گئے تھے۔