
ترک کو آپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی ٹکا کے کو آرڈینیٹر نے ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ٹکا کے کو آرڈینیٹر محسن بالچی نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز سے ملاقات کی۔
انہوں نے یونیورسٹی میں جاری پروگراموں کا جائزہ بھی لیا۔
ملاقات کا مقصد باہمی علمی اور تحقیقی پیشرفت کے لیے تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔