turky-urdu-logo

ترکیہ کا ہیوی ویٹ میزائل AKYA کا کامیاب تجربہ

ترکیہ اعلان کیا کہ قومی ہیوی ویٹ ٹارپیڈو AKYA کی وار ہیڈ کے ساتھ ٹیسٹ فائرنگ کامیابی سے کی گئی ہے۔

قومی دفاع کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ AKYA، جسے ترک دفاعی کمپنی Roketsan نے تیار کیا ہے، بدھ کے روز مشرقی بحیرہ روم میں TCG Preveze آبدوز سے لانچ کیا گیا اور اس نے پوری درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔

مکمل طور پر مقامی، نئی نسل کے تارپیڈو نے 12,000 گز کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنایا اور اسے غرق کر دیا۔

بحری افواج کے کمانڈر ایڈم ، ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی کے سربراہ اور روکیٹسان کے سی ای او  نے TCG GOKOVA کے کمانڈ سنٹر سے AKYA کی آزمائشی فائرنگ کو دیکھا، جو ایک ترک فریگیٹ ہے۔

Read Previous

ترک خاتون اول کا عالمی برادری سے غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ

Read Next

ترکیہ کے قومی شاعر مہمت عاکف کی 87ویں برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Leave a Reply