turky-urdu-logo

ترک خاتون اول کا عالمی برادری سے غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ

ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے جمعہ کے روز عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں لوگوں پر ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے، اور فلسطینی بچوں کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچانے کا وعدہ کیا۔

استنبول میں بلٹ پروف ڈریمز: غزہ کے چائلڈ آرٹسٹوں کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے امینہ ایردوان  نے کہا کہ انہیں فلسطینی بچوں کی آواز کو بلند کرنا چاہیے، جن کا زندگی کا حق ان کا سب سے بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم و ستم کو ختم کرنے کے لیے جلد از جلد ایکشن لیں ۔

انکا کہنا تھا کہ  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں، ہم اس سمت میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

نمائش کا اہتمام ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے تکسم اسکوائر میں کیا تھا۔

اس میں ایک پینٹنگ پروجیکٹ بھی شامل ہے جو ترک صحافی عبداللہ ایٹیکن نے شروع کیا تھا جس کی بنیاد غزہ کی ایک 6 سالہ بچی مونا کی ڈرائنگ پر تھی جس کی ماں اور اسکے خاندان کے 26 افراد 2008 میں غزہ میں اسرائیل کے آپریشن کاسٹ لیڈ کے دوران مارے گئے تھے۔

اس نمائش میں 266 فن پارے رکھے گئے ہیں، جن میں سے کچھ غزہ کے بچوں نے تیار کیے تھے جو بعد میں ہونے والے حملوں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔

اس کا مقصد غزہ میں جنگ کا مشاہدہ کرنے والے بچوں کے احساسات، صدمے، درد اور مشکل حالات کو پہنچان کر بین الاقوامی برادری میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

نمائش میں غزہ کے بچوں کی پینٹنگز کی فزیکل تنصیبات اور ڈیجیٹل اسکریننگ دونوں شامل ہیں۔

امینہ ایردوان نے کہا کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے فلسطینی عوام پر گولیوں اور بموں کی بارش کر رہا ہے اور اس صورتحال سے عام شہری بالخصوص خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

2009 میں، ہم نے ویمن فار پیس ان فلسطین میٹنگ کا انعقاد کیا، جو کہ استنبول میں منعقد ہوئی تھی۔

 

Read Previous

خاتون اول امینہ ایردوان کی استنبول میں ویمن رائٹنگ فار دی فیوچر پلیٹ فارم کے 10 ویں سال کی تقریب میں شرکت

Read Next

ترکیہ کا ہیوی ویٹ میزائل AKYA کا کامیاب تجربہ

Leave a Reply