
پاکستان میں آزربائیجان کے سفارتخانے نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں قومی رہنما حیدر علی یوف کی 100 ویں یوم پیدائش کی یاد میں "حیدر علی یوف آڈیٹوریم” کی نقاب کشائی کی۔
تقریب میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے آذربائیجان کی آزادی کے تحفظ اور اس کی ترقی کو فروغ دینے میں علی یوف کے اہم کردار پر زور دیا۔
تقریب نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں علی یوف کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا
حیدر علیوف آڈیٹوریم دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔