turky-urdu-logo

سوشل میڈیا سیاہ پروپیگینڈے کا ایک آلہ بن چکا ہے،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹ فرحتین التون کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا "سیاہ پروپیگنڈے کا ایک آلہ بن رہا ہے” کیونکہ ترکیہ کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری ہیں۔

جب کہ ہماری مسلح افواج بڑی محنت اور قربانیوں کے ساتھ اس جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر ہمارے شہداء اور ہماری مسلح افواج کے بارے میں غیر تصدیق شدہ مواد کو شیئر کرنے اور پھیلانے کا مطلب دہشت گرد تنظیموں کے کالے پروپیگنڈے کا ایک آلہ بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ایک مقصد غلط معلومات اور غلط پراپیگنڈے کے ذریعے قومی یکجہتی، سالمیت، سماجی حوصلے اور تحریک کو کمزور اور تباہ کرنا ہے۔

التون نے سوشل میڈیا صارفین کو غلط معلومات پر مشتمل مواد سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جس سے دہشت گردی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ صرف سرکاری بیانات پر انحصار کریں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کی کوششیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک آخری دہشت گرد کو بے اثر نہیں کر دیا جاتا۔

 

Read Previous

Why is it so Difficult to find a Date?

Read Next

آج کا ترکیہ ایک مضبوط ریاست ہے جسے کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا،صدر ایردوان

Leave a Reply