turky-urdu-logo

پاکستان میں ترکیہ کے پہلے سفیر یحییٰ کمال پر تصویری نمائش

یونس ایمے انسٹی  ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر اور ترک کونسل خانے کے اشتراک سے آرٹ کونسل لاہور میں  تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان میں   ترکیہ کے پہلے سفیر یحییٰ کمال بیاتلی کو نہ صرف اپنے سفارتی کردار کے لیے بلکہ ایک ممتاز شاعر کے طور پر خراج عقیدت پیش کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں اقبال اکیڈمی کے صدر عبدالرؤف رفیق، ریسکیو 1122 کے جنرل منیجر ڈاکٹر رضوان ناصر اور پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ترک قونصل جنرل لاہور درمش باشتو اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوکار نے یحییٰ کمال بیاتلی کی کثیر جہتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تقاریر کیں۔

انہوں نے پاکستان میں ترکیہ کے پہلے سفیر کے سفارتی اور شاعرانہ جہتوں کو اجاگر کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتے پر زور دیتے ہوئے مقررین نے سفارتی تعلقات کی 76ویں سالگرہ کی یاد منائی اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی تاریخی گہرائی پر زور دیا۔

Read Previous

فلسطین:تاریخ کا سفر-1

Read Next

‘فیض’ سے ‘فضل’ تک،پاک افغان امن کی توقعات کتنی؟

Leave a Reply