صدر ایردوان ترکیہ اور ہنگری کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہنگری روانہ۔
صدر ایردوان ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر ہنگری جا رہے ہیں۔
صدر ایردوان اور اوربان ترکیہ-ہنگری ہائی لیول اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
دونوں رہنما موجودہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور دونوں فریقین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر ایردوان کے دورے کے دوران دونوں فریقین کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانا ہے اور اس حوالے سے ایک دستاویز پر صدر ایردوان اور اوربان کے دستخط ہونے کی امید ہے۔
اس دورے میں خاص طور پر معیشت، تجارت، دفاعی صنعت، ثقافت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
ترکیہ-ہنگری ثقافتی سال کی افتتاحی تقریب بھی منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔
