turky-urdu-logo

نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انکی حفاظت ہمارا فرض ہے،صدر ایردوان

سائنس کی تقسیم ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ نئی نسلوں کو اپنی روایات سے دور ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں بھی اپنے بچوں کو نئے کمیونیکیشن چینلز کے گھناؤنے، تباہ کن اور منفی اثرات سے بچانا چاہیے جو تیزی سے ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیں گھیر رہے ہیں۔

صدر ایردوان  نے استنبول میں اتاترک کلچر سینٹر میں سائنس تقسیم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔

دو سالہ تقریب کی تیسری تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اور ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ کسی قوم کے زندہ رہنے اور اپنے مستقبل کوکامیابیوں کی اونچائیوں پر لے کر جانے کی ذمہ داری اس کی اگلی نسلوں کی قابلیت پر منحصر ہوتی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو نئے کمیونیکیشن چینلز کے گھناؤنے، تباہ کن اور منفی اثرات سے بچانا چاہیے جو تیزی سے ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیں گھیر رہے ہیں۔

حال ہی میں، غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑے پیمانے پر بڑھتے استعمال کے ساتھ ہم نے بچوں پر منفی اثرات کو نظر انداز ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کے ہمیں اپنے بچوں کو ان منفی اثرات سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے، اگر ہم نے ابھی سے اقداماتا نہ کیے تو ہماری نوجوان نسل اس دلدل میں دھنستی چلی جائے گی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پرورش خاندان میں ہوتی انکے گھر والوں انکے بڑوں کی تربیت سے ہوتی  ہے۔  اگر خاندان میں اچھے لوگ پیدا ہوں گے تو کاروبار میں حلال رزق پیدا ہوگا۔ حلال رزق بھی لوگوں کو خوشحالی کی طرف لے جاتا ہے۔

وہ معاشرے جو اپنے خاندانوں میں خوشی اور اپنے کاروبار میں خوشحالی کی تلاش نہیں کرتے وہ آخرکار تباہ ہو جاتے ہیں۔

ہمیں دنیا میں اور اپنے ملک میں خاندانی ادارے پر ہونے والے حملوں کا اس نقطہ نظر سے جائزہ لینا چاہیے کہ  حلال رزق اور اس سے حاصل ہونے والی خوشحالی کہیں موجودہ دورہ کے منفی اثرات سے متاثر تو نہیں ہو رہی کیونکہ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انکی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

Read Previous

7 اکتوبر کا حملہ نظریے نہیں بلکہ اپنی شدت کی وجہ سے سرپرائز تھا، ترجمان حماس

Read Next

دو طرفہ تعلقات،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے لیے صدر ایردوان ہنگری روانہ

Leave a Reply