اسلام آباد میں ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹکا کے کوآرڈینیٹر محسن بالچی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے سکول آف انٹر ڈسپلنری انجینئرنگ اینڈ سائنس (SINES) کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ٹکا کے کو آرڈینیٹر محسن بالچی نے NUST کی مارکر لیب کے زیر اہتمام ونٹر اینرنچمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا۔

TİKA اور NUST کے درمیان تعاون پر مبنی اقدام خطے میں تعلیمی اور تربیتی مواقع کو فروغ دینے، علم اور مہارت کے تبادلے کو بڑھانے کے عزم کو واضح کرتے ہیں۔

															