turky-urdu-logo

ترکیہ اور آذربائیجان کی دوستی قابل رشک ہے ،وزیر خارجہ حاقان فیدان

وزیر خارجہ حاقان فیدان  نے باکو میں اپنے ترک ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا  ہے کہ آذربائیجان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں "تاریخی مضبوطی” سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے  ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج جب ہم تمام شعبوں کے بارے میں بات کرتے ہیں – سیاسی، اقتصادی، تجارتی، فوجی، دفاعی صنعت، توانائی ، سرمایہ کاری، انسانی ہمدردی اور ایسے ہی دیگر شعبوں میں بھی ہمیں اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط رشہ قائم ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ باکو اور انقرہ کے درمیان تعلقات کو 2021 کے شوشا اعلامیے کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک کیسے بلند کیا گیا، آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور ترکیہ ایک منفرد اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  کہ 2023 انقرہ اور باکو کے درمیان تعلقات کے لحاظ سے نتیجہ خیز رہا ہے۔

ترکیہ اور اس کے ترک ہمسایہ آذربائیجان کے درمیان طویل عرصے سے قریبی تعلقات رہے ہیں، جن کا خلاصہ اکثر "ایک قوم، دو ریاستیں” کے نعرے سے کیا جاتا ہے۔

Read Previous

ترکیہ کا پہلا خلائی سفر ، ترک خلا باز جنوری میں روانہ ہونے کے لیے تیار

Read Next

غزہ میں قتل عام اور جنگ بندی کے درمیان صرف امریکہ کھڑا ہے، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply