
جمہوریہ ترکیہ سے پہلا خلائی مسافر جنوری میں خلا میں بھیجا جائے گا۔
ترک صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مہمت فتح کاکر نے X پر کہا کہ 9 جنوری سے، کرنل الپر اطالوی اور سویڈش خلابازوں کے ساتھ خلائی مشن میں حصہ لیں گے۔
دو ہفتے کے AX3 مشن کے دوران،کرنل الپر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 13 مختلف سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔
ترکیہ نے اس سال کے شروع میں ملک کے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ TEKNOFEST کے دوران ترک فضائیہ کے F-16 پائلٹ الپر کو ملک کے پہلے ممکنہ خلائی مسافر کے طور پر منتخب کیا۔
ترکیہ نے 2018 میں ترک خلائی ایجنسی قائم کی اور 2019 میں اپنے خلائی پروگرام کا اعلان کیا، ساتھ ہی ساتھ خلاء میں عملے کے مشن بھیجنے کا ارادہ بھی کیا۔
Tags: ترکیہ خلا باز