ترکیہ کی سعادت پارٹی کے حسن بتمس جمعرات کو پارلیمنٹ میں غزہ پر اپنی تقریر کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔
حسن بتمس سعادت پارٹی کے قانون ساز اور انتخابی امور کے سربراہ تھے۔
حسن بتمس کی وفات کا اعلان پارلیمانی پوڈیم پر دل کا دورہ پڑنے کے تقریباً 47 گھنٹے بعد کیا گیا۔
ان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز استنبول کی فاتح مسجد میں ادا کی جائے گی اور اس کے بعد انہیں مرکزفیندی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
