
صدر ایردوان نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کو انسانیت کے خلاف جاری جرم قرار دیا ہے۔
صدر ایردوان نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس کے 2023 کے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگی جرم ہے، انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ایسے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں16 ہزار سے زائد فلسطینیوں، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اب تک شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی اس جاری مظالم کو کسی بھی طرح ماننا ناممکن ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ترکیہ ہمیشہ تمام بحرانوں میں امن کے لیے کھڑا ہوا ہے اور ہمیشہ ایک منصفانہ حل کے لیے کام کرتا رہا ہے۔
غزہ میں وزارت کے مطابق، اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کے بعد دوبارہ شروع کر دیں ہیں، جس میں پٹی کے شمال، مرکز اور جنوب میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اب تک درجنوں افراد اس حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
واارت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے علاقوں میں وقفہ ختم ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر دوبارہ حملہ کرنے کے نتیجے میں کم از کم 32 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان تعطل، جو 24 نومبر کو نافذ ہوا تھا، جمعہ کی صبح ختم ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس
اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس کا 2023 ایڈیشن، جسے عام طور پر COP28 کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا بھر سے 180 سے زیادہ سربراہان مملکت اور حکومتوں کو راغب کر رہا ہے۔
یہ کانفرنس 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔